شادی کی تقریب میں شریک ہونا مہمانوں کو بہت مہنگا پڑگیا، کتنے لوگ کورونا کا شکار ہوگئے؟ جان کر ہر شخص احتیاط پر مجبور ہوجائے

شادی کی تقریب میں شریک ہونا مہمانوں کو بہت مہنگا پڑگیا، کتنے لوگ کورونا کا ...
شادی کی تقریب میں شریک ہونا مہمانوں کو بہت مہنگا پڑگیا، کتنے لوگ کورونا کا شکار ہوگئے؟ جان کر ہر شخص احتیاط پر مجبور ہوجائے

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں ایک شادی میں شریک ہونا مہمانوں کومہنگا پڑ گیا۔ 22افرادمیں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی جبکہ باقی مہمانوں کی شناخت اور تلاش جاری ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق شادی کی یہ تقریب بھارتی ریاست آسام کے ضلع لکھم پور میں منعقد ہوئی جو بعد ازاں کورونا وائرس کی ہاٹ سپاٹ ثابت ہوئی۔ تقریب میں شریک ہونے کے چند دن بعد مہمانوں میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوئیں اور اب تک 22افراد میں وباء کی تصدیق ہو چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شادی کی یہ تقریب 2جولائی کو ہوئی تھی اور اب مقامی حکام کو اس میں شریک ہونے والے دیگر مہمانوں کی تلاش ہے۔لکھم پور ڈسٹرکٹ سول ہسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نکھیل ککوٹی کا کہنا ہے کہ ”شادی میں شریک ہونے والے چند مہمانوں نے ہی رضاکارانہ طور پر اپنے ٹیسٹ کروائے۔ جب ان میں کافی تعداد متاثرہ نکلی تو اس کے بعد باقی مہمانوں کے نمونے لیے گئے۔ اب تک 22میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے اور باقی مہمانوں کی شناخت کرنے اور ان کے ٹیسٹ کرنے کے لیے تگ و دو کی جا رہی ہے۔“ واضح رہے کہ بھارت میں اب تک کورونا وائرس کے 10لاکھ سے زائد مریض سامنے آ چکے ہیں۔ ان میں سے 6لاکھ36ہزار صحت مند ہو چکے ہیں جبکہ 25ہزار 602اموات ہو چکی ہیں۔

مزید :

کورونا وائرس -