وہ گاڑی جو خریدنے کے خواہشمند بالکل مفت حاصل کرسکتے ہیں، ناقابل یقین خبر آگئی

وہ گاڑی جو خریدنے کے خواہشمند بالکل مفت حاصل کرسکتے ہیں، ناقابل یقین خبر آگئی
وہ گاڑی جو خریدنے کے خواہشمند بالکل مفت حاصل کرسکتے ہیں، ناقابل یقین خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکٹرک گاڑیاں ماحول دوست ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی افورڈ ایبل بھی ہیں مگر ان کی قیمت ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔ تاہم اب یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں پر اس قدر سبسڈی دے دی گئی ہے کہ رینالٹ زوئی سمیت کئی الیکٹرک کاریں بالکل مفت مل رہی ہیں۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یورپی ممالک کی طرف سے پہلے ہی الیکٹرک کاروں پر بہت زیادہ سبسڈی دی جا رہی تھی کیونکہ حکومتیں لوگوں کی حوصلہ افزائی کر رہی تھیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ الیکٹرک کاریں خریدیں تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں کا تدارک کیا جا سکے۔
اب کورونا وائرس کی وجہ سے جب یورپی ممالک کی آٹو انڈسٹری کو شدید دھچکا لگا ہے تو جرمنی، فرانس اور دیگر یورپی ممالک کی حکومتوں کی طرف سے اس انڈسٹری کے لیے ایک بار پھر نئے پیکجز کا اعلان کیا گیا ہے اور مزید سبسڈی دے دی گئی ہے جس سے رینالٹ زوئی سمیت دیگر الیکٹرک کاروں کی لاگت ایک روایتی موبائل فون کنٹریکٹ سے بھی کم ہو گئی ہے اور یہ گاڑیاں عملاً مفت ہوچکی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -