شوہر نے 75 سالہ ساس کے لیے اپنی بیوی کو چھوڑ دیا، انوکھا ترین واقعہ

شوہر نے 75 سالہ ساس کے لیے اپنی بیوی کو چھوڑ دیا، انوکھا ترین واقعہ
شوہر نے 75 سالہ ساس کے لیے اپنی بیوی کو چھوڑ دیا، انوکھا ترین واقعہ

  

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس میں ایک شخص نے 75سالہ ساس کے لیے اپنی بیوی کو چھوڑ دیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق محبت کی مثلث کا یہ انوکھا واقعہ روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں پیش آیا ہے جہاں ویاخیسلیف زوکوسکی نامی شخص کی شادی الینا پوڈگورنیا نامی خاتون کے ساتھ ہوئی۔ 15سال تک یہ شادی چلی اور 2010ء میں زوکوسکی نے الینا کو طلاق دے کر اس کی 75سالہ ماں گیلینا زوکوسکایا کے ساتھ شادی کر لی۔

اب 52سالہ زوکوسکی اور گیلینا ہنسی خوشی زندگی گزار رہے ہیں جبکہ الینا اپنے شوہر کو واپس پانے کے لیے جتن کر رہی ہے اور دباؤ ڈال رہی ہے کہ وہ اس کی ماں کو چھوڑ کر دوبارہ اس کے ساتھ شادی کر لے۔ روسی اخبار کومسومولساکایا پریوڈا کے مطابق گیلینا کا کہنا ہے کہ ”میری بیٹی الینا نے زوکوسکی کے ساتھ بے وفائی کی تھی۔ اس نے کسی اور مرد کے ساتھ تعلقات قائم کر لیے تھے جس پر زوکوسکی نے اسے طلاق دے دی۔ ان کی طلاق کے بعد میری اور زوکوسکی کی دوستی ہوئی اور ہمیں ایک دوسرے سے محبت ہو گئی۔ اب الینا مجھ سے میرا شوہر چھیننا چاہتی ہے مگر میں ایسا ہرگز نہیں ہونے دوں گی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -