”یہ جس کے ساتھ ڈرامے میں آتا ہے اسی کی شادی ہوجاتی ہے“ سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کے بعد عثمان مختار نے ایسا اعلان کردیا کہ ہنسی آجائے

”یہ جس کے ساتھ ڈرامے میں آتا ہے اسی کی شادی ہوجاتی ہے“ سوشل میڈیا پر ٹرولنگ ...
”یہ جس کے ساتھ ڈرامے میں آتا ہے اسی کی شادی ہوجاتی ہے“ سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کے بعد عثمان مختار نے ایسا اعلان کردیا کہ ہنسی آجائے

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ سارہ خان اور فلک شبیر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے پر جہاں انٹرنیٹ صارف انہیں مبارکباد دے رہے ہیں تاہم اب کچھ صارفین نے ان کی شادی کو لے کر اداکار عثمان مختار کی ٹرولنگ بھی شروع کر دی ہے اور انہیں بنگالی بابا قرار دے رہے ہیں۔

ویب سائٹ ’مینگوباز‘ کے مطابق سارہ اور فلک کی شادی پر عثمان مختار کی ٹرولنگ کی وجہ بہت دلچسپ ہے۔ اس سے قبل عثمان نے ایک ڈرامے میں اداکارہ نیمل خاور کے ساتھ کام کیا اور ان کی شادی ہو گئی۔ اب انہوں نے ایک ڈرامے میں سارہ خان کے مدمقابل کردار نبھایا اور اب ان کی بھی شادی ہو گئی۔

چنانچہ انٹرنیٹ صارفین ان کا ٹھٹھہ لگا رہے ہیں کہ وہ اداکار نہیں بلکہ بنگالی بابا ہیں۔ وہ جس اداکارہ کے ساتھ کام کرتے ہیں اس کی شادی ہو جاتی ہے۔

ایمان نامی لڑکی نے ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ”عثمان مختار خواتین کے لیے بہت لکی ہے۔ اینا کے بعد نیمل کی شادی ہو گئی اور اب ڈرامہ سیریل’ثبات‘ کے بعد سارہ کی شادی ہو گئی ہے۔“

عثمان طارق نامی صارف نے لکھا ہے کہ ”محبوب آپ کے قدموں میں۔ بنگالی بابا عثمان مختار۔“

نقوی نامی ایک شخص نے عثمان مختار کو منحوس ہی قرار دے ڈالا۔ اس نے لکھا کہ ”پنوتی آف دی ایئر کا ایوارڈ عثمان بھائی کو جاتا ہے۔ جس لڑکی کے ساتھ کام کرتے ہیں اس کی شادی ہو جاتی ہے۔“

اس ٹرولنگ کے جواب میں عثمان مختار خود بھی سامنے آ گئے اورسوشل میڈیا پر لکھا کہ ”اگلے ڈرامے میں اکیلا کام کروں گا تاکہ میرے ہاتھ بھی رنگے جائیں۔“

مزید :

تفریح -