قرنطینہ سنٹر میں کورونا کی مریضہ کے ساتھ زیادتی

قرنطینہ سنٹر میں کورونا کی مریضہ کے ساتھ زیادتی
قرنطینہ سنٹر میں کورونا کی مریضہ کے ساتھ زیادتی

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں قرنطینہ سنٹر میں کورونا کی مریضہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ نوی ممبئی میں پیش آیا جہاں قرنطینہ سنٹر میں داخل 40 سالہ مریضہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، مریضہ کورونا پازیٹو تھی جس کے ساتھ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب زیادتی کی گئی۔

پانویل پولیس سٹیشن کے انچارج اشوک راجپوت کا کہنا ہے کہ خاتون مریضہ کے ساتھ پیش آنے والے زیادتی کے واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے جبکہ مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -کورونا وائرس -