پاکستان کے پہلے 4 روزہ انٹراسکواڈ پریکٹس میچ کیلئے ٹیموں کا اعلان ہو گیا

پاکستان کے پہلے 4 روزہ انٹراسکواڈ پریکٹس میچ کیلئے ٹیموں کا اعلان ہو گیا
پاکستان کے پہلے 4 روزہ انٹراسکواڈ پریکٹس میچ کیلئے ٹیموں کا اعلان ہو گیا

  

ڈربی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلش کرکٹ ٹیم کیخلاف ٹیسٹ اور ٹی 20 سیریز کیلئے انگلینڈ کی سرزمین پر موجود قومی سکواڈ کے پہلے 4 روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کیلئے ٹیموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں ڈربی میں موجود قومی سکواڈ کے درمیان پہلا انٹرا سکواڈ پریکٹس میچ آج سے 20 جولائی تک جاری رہے گا اور یہ میچ مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے شروع ہوگا۔

اس سے قبل وورسٹر میں اپنی قرنطینہ کی مدت مکمل کرنے والے قومی سکواڈ نے وہاں دو ، 2 روزہ پریکٹس میچز کھیلے تھے۔ ڈربی شائر کاؤنٹی گراؤنڈمیں ٹیم گرین اور ٹیم وائٹ کے درمیان کھیلے جانے والے چار روزہ پریکٹس میچ کیلئے دونوں سکواڈز کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پریکٹس میچ کیلئے ٹیم گرین کی قیادت اظہر علی کو سونپی گئی ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عابد علی، فخر زمان، اسد شفیق، افتخار احمد، سرفراز احمد، فہیم اشرف، یاسر شاہ، نسیم شاہ، محمد عباس، وہاب ریاض اور عمران خان شامل ہیں۔

ٹیم وائٹ کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شان مسعود، امام الحق، فواد عالم، محمد رضوان، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، سہیل خان، محمد موسیٰ، عثمان خان شنواری، حیدر علی اورکاشف بھٹی شامل ہیں۔

مزید :

کھیل -