”بلاول بھٹو کو دھمکی احسان اللہ احسان نے ہی دی ،انہیں کچھ ہوا تو ذمہ دار عمران نیازی ہونگے “شیری رحمان میدان میں آگئیں

”بلاول بھٹو کو دھمکی احسان اللہ احسان نے ہی دی ،انہیں کچھ ہوا تو ذمہ دار ...
”بلاول بھٹو کو دھمکی احسان اللہ احسان نے ہی دی ،انہیں کچھ ہوا تو ذمہ دار عمران نیازی ہونگے “شیری رحمان میدان میں آگئیں

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ دہشت گرد احسان اللہ احسان کے ٹوئٹر اکاونٹ سے بلاول بھٹو زردای کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں،پی ٹی اے نے تصدیق کی کہ جس اکاونٹ سے دھمکی دی گئی وہ احسان اللہ احسان کا ہی اکاونٹ ہے، اگر بلاول کو کچھ ہوا تو ذمہ دار عمران خان نیازی ہوں گے۔شیری رحمان نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس کا کھوج لگائے کہ احسان اللہ احسان کدھر ہے، کسی کی تحویل میں کیوں نہیں ہیں ؟ احسان اللہ احسان کو عمران خان کی حکومت نے چھٹی کیوں دی ہے؟ ۔انہوں نے کہا کہ بلاول کو خراش بھی آئی اور کچھ ہوا تو عمران خان نیازی ذمہ دار ہوگا، عمران خان نے اسامہ بن لادن کو شہید کہا، بیان واپس بھی نہیں لیا۔

مزید :

قومی -