"ٹک ٹاک ویڈیوز پر پابندی لگائی جائے" تحریک انصاف نے اسمبلی میں قرار داد جمع کرادی

"ٹک ٹاک ویڈیوز پر پابندی لگائی جائے" تحریک انصاف نے اسمبلی میں قرار داد جمع ...

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت کی ترجمان اور تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سیمابیہ طاہر نے ٹک ٹاک پر پابندی کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرادی۔

سیمابیہ طاہر کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ " صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان سمجھتا ہے کہ پاکستان میں ٹک ٹاک ویڈیو کے ذریعے مذاہب کا مذاق بنایا جارہا ہے، بے حیائی پھیلائی جارہی ہے، بے سروپا گفتگو بھی کی جارہی ہے اور نئی نسل کو تباہی کے دہانے کی طرف دکھیلا جارہا ہے، ٹک ٹاک ویڈیوز پر کسی قسم کی پابندی نہیں اور ان کے اداکاروں پر کسی قسم کی قانونی گرفت نہیں ہورہی ۔"

قرار داد کے متن کے مطابق یہ ایوان یہ بھی سمجھتا ہے کہ ٹک ٹاک ویڈیوز کو بلیک میلنگ کیلئے بھی استعمال کیا جارہا ہے اور کئی  افراد اس وجہ سے لقمہ اجل بن چکے ہیں ، لہٰذا صوبائی اسمبلی پنجاب کا ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ٹک ٹاک ویڈیوز پر مکمل پابندی لگائی جائے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -