ن لیگ کا وزیر ہوا بازی کو بڑا جھٹکا دینے کا فیصلہ،ایسا قدم اٹھایا جائے گا کہ غلام سرور خان نے کبھی خواب میں بھی تصور نہ کیا ہو گا 

ن لیگ کا وزیر ہوا بازی کو بڑا جھٹکا دینے کا فیصلہ،ایسا قدم اٹھایا جائے گا کہ ...
ن لیگ کا وزیر ہوا بازی کو بڑا جھٹکا دینے کا فیصلہ،ایسا قدم اٹھایا جائے گا کہ غلام سرور خان نے کبھی خواب میں بھی تصور نہ کیا ہو گا 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ(ن)نے وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق غلام سرورخان کے خلاف تحریک استحقاق پیر کو قومی اسمبلی میں جمع کرائی جائے گی جس میں وفاقی وزیر کے اسمبلی میں پائلٹس کے جعلی لائسنس کے بیان کو جواز بنایا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ تحریک استحقاق میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی وزیرہوا بازی کے بیان کی ڈی جی سول ایوی ایشن نے تردید کی جب کہ وفاقی وزیر کے بیان سے ارکان قومی اسمبلی کا استحقاق مجروح ہوا ہے۔تحریک استحقاق میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیرکے بیان سے پی آئی اے تباہ ہوا اور بیرون ممالک پائلٹس کی نوکریاں خطرے سے دوچار ہوئیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -