پائلٹس کے جعلی لائسنس کا ملبہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی پر ڈالنے کی کوشش کی گئی،ہمارا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم اور وزیر ہوابازی ۔۔۔ رانا ثنا اللہ نے حکومت پر بجلیاں٘ گرا دیں

پائلٹس کے جعلی لائسنس کا ملبہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی پر ڈالنے کی کوشش کی ...
پائلٹس کے جعلی لائسنس کا ملبہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی پر ڈالنے کی کوشش کی گئی،ہمارا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم اور وزیر ہوابازی ۔۔۔ رانا ثنا اللہ نے حکومت پر بجلیاں٘ گرا دیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور ممبر قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ  حکومت نے سول ایوی ایشن کا بھٹہ بٹھادیا اور پی آئی اے دفن کردی ہے، پائلٹس کے جعلی لائسنس کا ملبہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی پر ڈالنے کی کوشش کی گئی، ہمارا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم اور وزیر ہوابازی مستعفی ہوں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  رانا ثنا اللہ خان کا کہنا تھا کہ آٹے کا بحران سر پرمنڈلارہاہے، مافیا سرگرم ہے، آٹا ناپید ہوا اور مافیا کو کنٹرول نہ کیا گیا تو افراتفری اور انارکی جنم لے گی جب کہ چینی بحران کا ذمہ دار مافیا حکومت کے ساتھ بیٹھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے سول ایوی ایشن کا بھٹہ بٹھادیا اور پی آئی اے دفن کردی ہے، پائلٹس کے جعلی لائسنس کا ملبہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی پر ڈالنے کی کوشش کی گئی، ہمارا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم اور وزیر ہوابازی مستعفی ہوں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -