کیا پاکستان اور بھارت کے درمیان باہمی سیریز کی کوئی امید ہے؟ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو نے واضح کر دیا

کیا پاکستان اور بھارت کے درمیان باہمی سیریز کی کوئی امید ہے؟ پی سی بی کے چیف ...
کیا پاکستان اور بھارت کے درمیان باہمی سیریز کی کوئی امید ہے؟ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو نے واضح کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان نے مستقبل قریب میں پاک بھارت سیریز کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان سیریز کے بارے میں سوچنا بھی غیرحقیقی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ ہمیں کچھ وقت کیلئے بھارت کیساتھ کھیلنے کے بارے میں بھولنا ہو گا، یہ کرکٹ، ہمارے لئے اور بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا(بی سی سی آئی) شائقین کیلئے بہت افسوسناک بات ہے کیونکہ ہمارے بی سی سی آئی سے اچھے تعلقات ہیں۔ پاکستان سے کھیلنے سے قبل بی سی سی آئی کو اپنی حکومت سے منظوری لینی ہوتی ہے جو افسوسناک بات ہے، اس وقت ہم بھارت سے کھیلنے کے بارے میں نہیں سوچ رہے کیونکہ یہ دونوں ہی ٹیموں کیلئے غیرحقیقی بات ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ ہمیں مستقبل میں بھارت کیساتھ کھیلنے کا موقع مل جائے لیکن اس وقت ممکن نہیں اور میرے خیال میں ہمیں مستقبل قریب میں بھارت سے کھیلنے کے بارے میں سوچنے کو بھی بھولنا ہو گا کیونکہ ورلڈ کپ اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ٹورنامنٹس کے سوا ایسا ممکن نہیں ہے۔

مزید :

کھیل -