کراچی میں حالیہ بارشیں،سندھ حکومت نے ایسا اعلان کرد یا کہ شہریوں کے لئے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا

کراچی میں حالیہ بارشیں،سندھ حکومت نے ایسا اعلان کرد یا کہ شہریوں کے لئے یقین ...
کراچی میں حالیہ بارشیں،سندھ حکومت نے ایسا اعلان کرد یا کہ شہریوں کے لئے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر بلدیات و اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے تمام بلدیاتی افسران کو پابند کیا ہے کہ وہ حالیہ بارش کی وجہ سے شہر کے تمام برساتی نالوں کی صفائی کے عمل کو لگاتار جاری و ساری رکھیں، تمام سڑکوں اور شاہراہوں پر صفائی کے عملےکی موجودگی کو یقینی بنائیں کسی بھی صورت حال پر قابو پانے کے لیے ہر وقت تیار رہیں۔

تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں کے بعد شہر کی صورتحال کا ذاتی طور پر جائزہ لینے کے دوران بلدیاتی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ بلدیاتی افسران اپنے اپنے اضلاع میں بارشوں کے نئے سپیل کے لئے ممکنہ طور پر تیاریاں مکمل کرلیں، مرکزی اور ذیلی نالوں پر سالڈ ویسٹ کا عملہ اور دیگر متعلقہ سٹاف کی مقرری کو یقینی بنائیں، اہم پوائنٹس پر ڈی واٹرنگ مشینوں کی تنصیب بھی کر دی جائے تاکہ بارشوں کے دوران فورا پانی کا نکاس ممکن بنایا جا سکے۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ انڈر پاسز کی روانی برقرار رکھنے کے لئے بھی خاص توجہ دی جائے،شہر میں بارش کے بعد صورتحال معمول کے مطابق ہے کیوں کے پہلے ہی انتظامی اقدامات کیے گئے تھے،مربوط حکمت عملی کی بدولت پانی جمع ہونے کی شکایت موصول نہیں ہوئیں، اگر کہیں سے بھی کوئی شکایت یا مسئلہ درپیش ہوا بھی تو فورا حل کر لیا گیا ۔سید ناصر حسین شاہ نے میونسپل کمشنر کو بھی اس صورتحال میں اپنے اپنے اضلاع میں رابطوں اور نگرانی کے لیے بھی ہدایات جاری کر دی ہیں، کسی بھی صورتحال میں تمام بلدیاتی افسران مشترکہ حکمت عملی کے تحت بارش کے پانی کی نکاسی،انڈر پاسز کی روانی اور ضروری اسٹاف کے ساتھ ڈی واٹرنگ مشینوں کی تنصیب کو یقینی بناتے ہوئے تما م صورتحال کی خود نگرانی کریں اور عوام کو مشکلات سے بچائیں،وہ خود بھی شہر کاجائزہ لیں گے اور افسران سے بریفنگ بھی لیتے رہیں گے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -