بین سٹوکس اور ڈومینک سبلی کی سنچریاں، انگلینڈ نے ٹیسٹ میچ پر گرفت مضبوط کر لی

بین سٹوکس اور ڈومینک سبلی کی سنچریاں، انگلینڈ نے ٹیسٹ میچ پر گرفت مضبوط کر لی
بین سٹوکس اور ڈومینک سبلی کی سنچریاں، انگلینڈ نے ٹیسٹ میچ پر گرفت مضبوط کر لی

  

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پہلی اننگز میں بین سٹوکس اور ڈومینک سبلی کی سنچریوں کی بدولت 7 وکٹوں کے نقصان پر 396 رنز بنا کر میچ پر گرفت مضبوط کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں کھیلے جا رہے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر باﺅلنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا اور انگلینڈ نے میچ کے دوسرے روز سات وکٹوں کے نقصان پر 396 رنز بنا لئے ہیں اور تیسرا سیشن ابھی جاری ہے۔

انگلینڈ کی جانب سے بین سٹوکس نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 356 گیندوں پر 17 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 176 رنز بنائے اور ڈومینک سبلی نے 372 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے 120 رنز کی اننگز کھیلی۔ دیگر بلے بازوں میں روری برنز 15، جو روٹ 23اور اولی پوپ 7 رنز بنا سکے جبکہ زیک کرالی اور کرس ووکس کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے روسٹن چیز کامیاب ترین باﺅلر ثابت ہوئے جنہوں نے 37 اوورز میں 125 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور کیمار روچ نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ الزاری جوزف نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

مزید :

کھیل -