اندرون سندھ آندھی،طوفان اور بارش کے باعث بجلی کی فراہمی معطل، سیپکو کے 45 فیڈرز ٹرپ کر گئے

اندرون سندھ آندھی،طوفان اور بارش کے باعث بجلی کی فراہمی معطل، سیپکو کے 45 ...
اندرون سندھ آندھی،طوفان اور بارش کے باعث بجلی کی فراہمی معطل، سیپکو کے 45 فیڈرز ٹرپ کر گئے

  

سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن) اندرون سندھ آندھی طوفان اور بارش کے باعث بجلی کی فراہمی معطل، ترجمان سیپکو کے مطابق 45 فیڈرز ٹرپ کر گئے ہیں تاہم  مرمتی کام جاری ہے اور جلد ہی بجلی بحال کرد ی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق اندرون سندھ میں جاری آندھی، طوفان اور بارش کی وجہ سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے اور سیپکو کے ترجمان امیر بلوچ کے مطابق آندھی اور طوفان اور بارش کی وجہ سے جیکب آباد، شکارپور، ٹھل،مورو،کے این شاہ،قمبر،شہدادکوٹ سمیت مختلف شہروں کے 45 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے ہیں جن کا مرمتی کام شروع کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بارش اور آندھی چلنے کے باعث مشکلات پیش آرہی ہیں تاہم اس کے باوجود ہمارا عملہ جلد سے جلد بجلی کی فراہمی کے لیے کام کررہا ہے عوام کو پیش آنے والی پریشانی پر معذرت خواہ ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -