دیوقامت ہورڈنگ بورڈ انسانی جانوں کے لئے خطرہ قرار

دیوقامت ہورڈنگ بورڈ انسانی جانوں کے لئے خطرہ قرار
دیوقامت ہورڈنگ بورڈ انسانی جانوں کے لئے خطرہ قرار

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی دار الحکومت پشاور میں دیوقامت  ہورڈنگ اورسائن بورڈ انسانی جانوں کے لئے خطرہ قرار دے دیئے گئے ہیں۔

پی ڈی اے سروے کے مطابق پشاورکی شاہراہوں پرنصب دیوقامت بل بورڈز اور چھتوں کے اوپر بغیر ایس او پیز کے لگائے گئے ہورڈنگ بورڈز کسی بھی بڑے حادثے کا باعث بن سکتے ہیں۔سروے رپورٹ میں مزیدکہاگیاہے کہ یہ سائن بورڈز خستہ حال اور زنگ آلودہ ہو چکے ہیں جومعمولی آندھی کی صورت میں گرسکتے ہیں،لہٰذایہ  بورڈ زغیر قانونی ہونے کے ساتھ ساتھ انسانی زندگی کیلئے خطرے کا بھی باعث ہیں۔سروے رپورٹ مکمل ہونے کے بعدپی ڈی اے حکام نے یونیورسٹی روڑ کے مختلف مقامات پر لگائے گئے 100 بڑے بڑے بورڈز کو فوری ہٹانے کی ہدایت بھی کردی ہے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -