ہم نے تو پہلے دن سے ہی ۔۔۔۔مولانا فضل الرحمان نےاپوزیشن کو سنجیدہ ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے حکومت پر بھی ہاتھ گرم کر لئے

ہم نے تو پہلے دن سے ہی ۔۔۔۔مولانا فضل الرحمان نےاپوزیشن کو سنجیدہ ہونے کا ...

  

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو مزید وقت دینا ملک و قوم کے مفاد میں نہیں، نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ملک کا دیوالیہ نکل چکا،موجودہ حالات میں اپوزیشن کو متحد اور سنجیدہ ہونے کی ضرورت ہے، موجودہ حکومت جعلی اور جعلی مینڈیٹ سے آئی ہے، ہم نے روزاول سے اس حکومت کو تسلیم نہیں کیا، جعلی حکمرانوں نے ملکی معیشت کو  تباہ اور عالمی سطح پر ملک کو بدنام کردیاہے۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمن سے سینیٹر مولانا فیض محمد اوررکن قومی اسمبلی مولانا صلاح الدین ایوبی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی اور ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ موجودہ حکومت کو مزید وقت دینا ملک و قوم کے مفاد میں نہیں، نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ملک کا دیوالیہ نکل چکا ہے، ملک و قوم کے مفاد میں اپوزیشن کو متحد اور سنجیدہ ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت جعلی ہے اور جعلی مینڈیٹ سے وجود میں آئی ہے،ہم نے تو  روزاول سے ہی اس حکومت کو تسلیم نہیں کیا، جعلی حکمرانوں نے ملک کی معیشت کو تباہ اور عالمی سطح پر ملک کو بدنام کردیاہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -