کراچی میں دودھ کی قیمتیں، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

کراچی میں دودھ کی قیمتیں، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا
کراچی میں دودھ کی قیمتیں، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے شہر قائد میں دودھ کی سرکاری قیمت فی الحال 94 روپے لیٹر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے البتہ اضافے کے مطالبے پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی افتخار علی شلوانی اور دودھ فروشوں کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ دودھ کی فی الحال سرکاری قیمت 94 روپے لیٹر برقرار رہے گی البتہ تمام رہنماﺅں کو یقین دہانی کرائی گئی کہ دودھ کی قیمت میں اضافے سے متعلق ان کے مطالبے پر غور ضرور کیا جائے گا۔ دودھ کی قیمت میں اضافے پر غور کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے جسے کمشنر کراچی کی جانب سے جلد از جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ کراچی میں پہلے ہی دودھ 110 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے اور اب اس میں مزید اضافہ کرکے 120 روپے فی لیٹر کردیا گیا ہے لہٰذا ایسے میں 94 روپے فی لیٹر میں دودھ کی فروخت ایک چیلنج ہو گا۔ شہری انتظامیہ نے دودھ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 76 دکانداروں کے خلاف کارروائی کی اور دودھ مہنگا بیچنے والوں پر 4 لاکھ 56 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے کئے تھے۔