سابقہ ملکہ حسن ایشوریہ رائے کو بیٹی سمیت ہسپتال منتقل کردیا گیا

سابقہ ملکہ حسن ایشوریہ رائے کو بیٹی سمیت ہسپتال منتقل کردیا گیا
سابقہ ملکہ حسن ایشوریہ رائے کو بیٹی سمیت ہسپتال منتقل کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابقہ ملکہ حسن اور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن اور ان کی اکلوتی بیٹی ارادھیا بچن کو کورونا وائرس کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایشوریہ رائے اور ارادھیا بچن کو جمعہ کے روز ممبئی کے نانا وتی ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔ ماں اور بیٹی کے 12 جولائی کو کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے جس کے بعد انہیں اس کی معمولی علامات ظاہر ہونے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ایشوریہ رائے کے شوہر ابھیشک بچن اور سسر امیتابھ بچن کو بھی کورونا کی وجہ سے 11 جولائی کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

مزید :

تفریح -