بدین سے پولیس وردی میں وارداتیں کرنے والے 6 ڈاکو گرفتار
حیدر آباد (ویب ڈیسک) حیدرآباد اور بدین میں 4 مبینہ پولیس مقابلوں میں پولیس وردی پہن کر وارداتیں کرنے والےچھ ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
جیو نیوز کے مطابق ڈاکو پولیس وردی میں وارداتیں کیا کرتے تھے، ڈاکوؤں سے اسلحہ اور مسروقہ گاڑیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان لوٹ مار اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔