راولپنڈی میں بااثر افراد نے غریب شہری کو گندے پانی میں غوطے لگوادئیے، ویڈیو منظر عام پر آگئی

راولپنڈی میں بااثر افراد نے غریب شہری کو گندے پانی میں غوطے لگوادئیے، ویڈیو ...
راولپنڈی میں بااثر افراد نے غریب شہری کو گندے پانی میں غوطے لگوادئیے، ویڈیو منظر عام پر آگئی

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائ)مندرا کے علاقہ میں بااثر افراد نے غریب شہری کو گندے پانی میں غوطے لگوادئیے۔

واقعہ کی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں ملزمان  نے غریب شہری کو رسی سے باندھ رکھا ہے اور اس کو بار بار گندے پانے میں پھینکا جارہا ہے۔واقعہ کی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد راولپنڈی پولیس نے واقعہ  کا نوٹس لیتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم ارشاد پولیس کی حراست میں ہے اور پولیس کی مدعیت میں اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -