پاکستان تحریک انصاف نے تیسری نشست بھی جیت لی

پاکستان تحریک انصاف نے تیسری نشست بھی جیت لی
پاکستان تحریک انصاف نے تیسری نشست بھی جیت لی
سورس: Facebook

  

ساہیوال (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں تیسری نشست پر بھی کامیابی حاصل کرلی ہے۔

نجی ٹی وی" دنیا نیوز" کے مطابق تحریک انصاف نے یہ کامیابی ساہیوال کے حلقہ پی پی 202 سے حاصل کی ہے۔ فارم 47 کے مطابق یہاں سے  تحریک انصاف کے امیدوار میجر (ر) غلام سرور نے 62 ہزار  298 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ مسلم لیگ (ن )کے ملک نعمان لنگڑیال 59 ہزار  191 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

خیال رہے کہ  اس سے قبل 3 نشستوں کے مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آچکے ہیں جن میں سے 2 (ڈی جی خان، ملتان) پر تحریک انصاف  جبکہ 1 (بہاولنگر) پر ن لیگ نے کامیابی حاصل کی ہے۔