پی پی 273 مظفرگڑھ ، (ن) لیگ نے میدان مار لیا

پی پی 273 مظفرگڑھ ، (ن) لیگ نے میدان مار لیا
پی پی 273 مظفرگڑھ ، (ن) لیگ نے میدان مار لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر گڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 273 مظفر گڑھ کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ( ن) نے فتح اپنے نام کرلی۔

نجی ٹی وی" دنیا نیوز" کے مطابق پی پی 273 کے تمام پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج مکمل ہوچکے ہیں جن کے مطابق   مسلم لیگ (ن) کےسبطین رضابخاری 52ہزار 631ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جب کہ   تحریک انصاف کےیاسرعرفات جتوئی 46ہزار903ووٹ لے سکے۔

نوٹ: یہ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر مرتب کیا گیا ہے، سرکاری  اور حتمی نتیجہ الیکشن  کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری کیا جائے گا۔