مظفر گڑھ، ملزم نے بیوی اور بھائی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

مظفر گڑھ، ملزم نے بیوی اور بھائی کو قتل کرکے خودکشی کرلی
مظفر گڑھ، ملزم نے بیوی اور بھائی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر گڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن)مظفرگڑھ میں ملزم نے گھریلو تنازع پر اپنے بھائی اور بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں ایک شخص نے گھریلو جھگڑے کے بعد اپنی بیوی کو چھری کے وار کرکے قتل کردیا، اس کا بھائی بھابھی کو بچانے آیا تو اسے بھی قتل کردیا۔بعد میں اس نے اپنے گلے پر بھی چھری پھیر کر خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق ملزم آئس کے نشے کا عادی تھا اور اکثر بیوی کو تشدد کا نشانہ بھی بناتا رہتا تھا۔ تینوں افراد کی لاشیں ٹی ایچ کیو اسپتال جتوئی منتقل کردی گئیں۔پولیس کے مطابق معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔