ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری؛کین ولیمسن کا پہلا نمبر،بابراعظم کونسی پر پوزیشن براجمان، جانیے
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی ۔
رپورٹ کے مطابق آئی سی سی ٹیسٹ بیٹرز میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا پہلا نمبر برقرارہے،پاکستان کے بابراعظم ٹیسٹ رینکنگ میں تیسرے نمبر موجودہیں، انگلینڈ کے ہیری بروک تین درجے ترقی کے بعد 7ویں نمبر پر آگئے جبکہ انگلینڈ کے زیک کراؤلی تین درجے ترقی کے بعد 13ویں نمبر پر آ گئے۔
ٹیسٹ بولرز میں بھارت کے روی چندرن ایشون کا پہلا نمبر برقرارہے،انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن نے ٹیسٹ کیریئر کااختتام 8نمبررینکنگ پر کیا،شاہین آفریدی ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں 9ویں نمبر پر موجود ہیں۔ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندراجڈیجا کا پہلا نمبر برقرارہے۔