لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ’’ ایکس‘‘ پر جہلم پولیس کے بہادر جوانواں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سیلاب میں پھنسے 400 افراد کو بچانے کے لیے جہلم پولیس جرأت، فوری کارروائی اور بے لوث خدمت قابلِ تعریف ہے- جہلم پولیس حقیقی معنوں میں ہیروئک ہے-
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ جہلم پولیس خطرے کے سامنے ڈٹ کر کھڑی رہی اور بے شمار لوگوں کے لیے امید بنے۔جہلم پولیس کی انتھک خدمت اور ہماری کمیونٹی کے اصل محافظ بننے پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ-