وزیراعظم صاحب....اچھے کام ضرور نظر آئیں گے“

وزیراعظم صاحب....اچھے کام ضرور نظر آئیں گے“
وزیراعظم صاحب....اچھے کام ضرور نظر آئیں گے“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اپنی سالگرہ کے دوسرے دن چہرے پر شادمانی لئے ہوئے وزےراعظم سےد ےوسف رضا گےلانی نے سٹےٹ گےسٹ ہاوس لاہور مےں صحافےوں سے مکالمہ کےا ۔ گےلانی صاحب کے ناقدےن بھی اس بات کو مانتے ہےں کہ وزےراعظم مےں ےہ خوبی ہے کہ ان کی باتوں مےں ربط ہوتا ہے اور وہ لفظوں کے چناو¿ مےں احتےاط برتتے ہےں ۔دوسروں کی بات سنتے ہےں ، تو ذہن کے سارے درےچے کھلے رکھتے ہےں ۔اور جواب دےتے ہےں تو سننے والوں کو کانوں کی کھڑکےاں بند نہےں کرنے دےتے ۔ کتنا بھی ناگوار سوال ہو خندہ پےشانی اور منطق سے اس کا جواب دےتے ہےں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔ملاقات مےں وزےراعظم نے سےاسی ، سماجی مشکلات کے باوجود اپنی کامےاب پالےسےوں کا ذکر کےا ۔ مجےب الرحمان شامی نے اپنے مخصوص انداز مےں وزےراعظم سے درےافت کےا کہ جناب والا ۔۔۔آپ نے اپنی کامےابےاں تو گنوا دےں ۔۔ ۔۔۔ اب آپ خود ہی اپنی ناکامےاں بھی بتا دےں ۔۔۔۔۔۔۔ گےلانی صاحب کے چہرے پر مسکراہٹ ابھر آئی ۔۔۔۔ اور بڑے اعتماد سے کہا کہ اس سلسلے مےں مےڈےا اور اپوزےشن اپنا کردار بخوبی ادا کر رہے ہےں ۔پھر بھی مےں اس بات کا اعتراف کرتا ہوں کہ پےپلز پارٹی کی حکومت نے جتنے شاندار کام کئے ہےں ۔۔۔۔۔ملک کی تارےخ مےں اس کی مثال نہےں ملتی ۔۔۔لےکن ہمےں ان کا اتنا کرےڈٹ نہےں مل رہا۔ دےکھا جائے تو وزےراعظم کی اس بات مےں گہرائی بھی ہے اور سچائی بھی اور ان کا یہ شکوہ بالکل بجا ہے، وزےراعظم نے کم وقت مےں اپنے دور حکومت کی جو موٹی موٹی کامےابےاں گنوائےں،ان مےں آئےن کی اصل صورت مےں بحالی....کوئی معمولی بات نہےں....اےن اےف سی اےوارڈ کی متفقہ منظوری کا فےصلہ تارےخی حےثےت رکھتا ہے ۔صدر کی طرف سے اختےارات کی پارلےمنٹ کو منتقلی تو سونے پر سہاگہ ہے۔ملک کو درپےش چےلنج ، اندرونی اور بےرونی فےصلہ کرنا پارلےمنٹ کا معتبر اختےار ٹھہرا ۔شمسی بےس خالی کرانا، نےٹو سپلائی روکنا ، سپر پاور کے ساتھ ۔۔۔۔۔ملکی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے ڈٹ جانا، اس بات کا ثبوت ہے کہ کہ ملک کی پارلےمنٹ آزاد بھی اور با اختےار بھی ،سےاست مےں مفاہمت اور جمہوری طرز عمل کا اےسا منفرد مظاہرہ،کہ مخالفےن اسے کمزوری کا نام دےنے لگے، ملک مےں کوئی سےاسی قےدی نہےں،عدلےہ آزاد اور باوقار ہے،نقادوں نے روز و روشن کی طرح دےکھا ہے، کہ وزےراعظم تےن مرتبہ خود عدالت مےں پےش ہوئے ،اٹھارہوےں ترمےم کے تحت صحت اور تعلےم جےسے اہم شعبوں کی صوبوں کو منتقلی ۔۔۔۔۔بلوچستان کے عوام کو ان کا حق دلانے کے لئے ”آغاز حقوق بلوچستان“ پروگرام کا اجرا،سوات مےں دہشت گردوں نے قدم جمانے کی کوشش کی،تو ان کے خلاف فےصلہ کن فتح حاصل کرکے سبز پرچم لہرا دےا ۔ گلگت بلتستان کے عوام کو گورننس کے اختےار ۔ اور خےبر پختون خوا کے عوام کو ان کی شناخت دےنا ۔خواتےن کو با اختےار اور باوقار مقام دلانے کے لئے قانون سازی کی ۔زرعی شعبے مےں ترقی،چاول اور گندم کی اجناس مےں خود کفالت ،بےج اےکسپورٹ ہونے لگا ۔ سستی چےنی عوام کی پہنچ مےں۔بے نظےر انکم سپورٹ پروگرام، لاکھوں خاندانوں کے گھروں مےں چولہے جلنے لگے ،ملکی اور عالمی سطح پر اس پروگرام کی شفافےت کو تسلےم کےا گےا سرکاری اداروں کے ملازمےن کو نہ صرف مستقل کےا ، بلکہ انہےں اداروں کے منافع مےں حصہ دار بنا دےا۔۔۔۔توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے نئے ڈےمز کی تعمےر کا کام شروع ۔۔۔اور نےشنل گرڈ سسٹم مےں37 سو مےگاواٹ بجلی کا اضافہ۔۔۔۔۔وفاقی حکومت کی ہداےت پر صوبہ پنجاب مےں بجلی کی پےداوار مےں بجٹ مخصوص ۔۔۔۔ملک مےں بجلی ، گےس اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لئے بے شمار منصوبے مکمل کئے ۔۔۔۔۔۔ خارجہ پالےسی مےں متحرک اور فعال کردار ۔۔۔۔۔۔۔ اےران ترکی ۔۔خاص طور پر چےن کے ساتھ توانائی کے مختلف شعبوں مےں اشتراک عمل ہے ۔۔۔۔ روس سمےت وسطی اےشےا کی رےاستوں کے ساتھ تجارتی روابط مےں اضافہ ۔ بھارت کے ساتھ کشمےر سمےت تمام معاملات پر مذاکرات کا اےک بارپھر آغاز ۔۔۔۔ گےلانی صاحب ، کے سےاسی مخالفےن بھی ےہ بات تسلےم کرتے ہےں کہ انہےں عوامی سےاست کا وسےع تجربہ ہے اور انہوں نے جےل کی سلاخوں کے پےچھے سے زندگی کو بڑے قرےب سے دےکھا ہے۔ ملک مےں جمہورےت کے استحکام کے لئے پےپلز پارٹی نے اےسی کاوشےں کر دی ہےں کہ اب آمروں کے لئے کوئی گنجائش نہےں ۔ سوال ےہ پےدا ہوتا ہے کہ پےپلز پارٹی اتنی شاندار اصلاحات کا کرےڈٹ کےوں حاصل نہےں کر سکی؟بدقسمتی سے ہمارا مےڈےا اےک اےسے دور سے گزر رہا ہے، جہاں اےسی چےزوں کو اچھالا جا رہا ہے،جو وقتی ہےں اور جن سے لوگوں کی فوری توجہ حاصل کی جا رہی ہے ۔ اےک دوسرے پر سبقت لے جانے اور رےٹنگ بڑھانے کے لئے واقعات کو بڑھا چڑھا کر سنسنی خےز بنانے کی کوشش تو کی جاتی ہے ،مگر.... اچھے اقدام اس طرح سامنے نہےں لا جاتے، جس پذےرائی کی انہےں ضرورت ہوتی ہے ۔ وزےراعظم صاحب! آپ نے جو اچھے کام کئے، وہ زےادہ دےر چھپ نہےں سکتے ۔دھول چھٹ جائے تو منظر واضح ہو جاتا ہے....آپ اور آپ کا خاندان بہتان تراشی کا اس لئے شکار ہے کہ آپ کے اچھے کاموں سے توجہ ہٹائی جا سکے ۔۔۔ابھی الےکشن مےں کئی ماہ باقی ہےں ۔۔۔۔۔اپنی ترجےحات کو واضح کرےں ۔۔۔آپ کی مےڈےا ٹےم جوصحافےوں کے ساتھ بہتر رابطوں مےں ہے،اپنے اہداف کا تعےن کرکے حکومتی کامےابےوں کو زےادہ موثر طرےقے سے اجاگر کر سکتی ہے ۔ پیپلزپارٹی مقامی سطح پر کارکنوں سے رابطوں کو متحرک کرے اور انہیںحکومتی اصلاحات کی افادیت سے آگاہ کرے۔ تاریخ گواہ ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ بھٹو کے چاہنے والوں میں اضافہ ہوا ہے اور بھٹو کا اپنے عوام سے جو رشتہ ہے، اسے مضبوط ہونا چاہیے۔ ٭

مزید :

کالم -