وزیراعظم گیلانی سعودی ولی عہد کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے روانہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ نائف بن عبدالعزیزکی نماز جناز میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے۔سعودی عرب کے ولی عہد نائف بن عبدالعزیزکی نماز جنازہ آج بعد نماز مغرب مکہ معظمہ میں ادا کی جائے گی۔سعودی عرب روانگی سے قبل وزیراعظم کا کہناتھا کہ شہزادہ نائف کا انتقال نہ صرف سعودی عرب بلکہ پوری اسلامی دنیا کیلئے بڑا نقصان ہے،پاکستان کی حکومت اور عوام سعودی عرب کی عوام اور حکومت کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔شاہ نائف بن عبدالعزیز کی نماز جنازہ میں شرکت نے لیے وزیراعظم کے ہمراہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور وفاقی وزیر برائے مذہبی امور خورشید شاہ بھی سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں۔