لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج،پولیس سے جھڑپیں ،واپڈا آفس اورتھانے کو آگ لگا دی، متعددملزم فرار
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) شدیدگرمی اور بدترین لوڈشیڈنگ سے ستائے عوام سڑکوں پرنکل آئے جنہوں نے نعرہ بای سڑکیں بلاک اور توڑ پھر کی بعض مقامات پر مظاہرین اور انتظامیہ کے مابین جھڑپیں بھی ہوئیں جبکہ چیچہ وطنی میں مظاہرین نے تھانہ سٹی کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میںزیرِحراست کئی افرادبھاگ گئے۔مظاہرین نے ا پولیس کی تین موٹرسائیکلوں کو آگ لگانے کے ساتھ ساتھ واپڈا کے دفتر میں بھی توڑ پھوڑ کی جس پر 150افرادکیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔لاہور سے ملحقہ علاقوں فیروزوالا، بیگم کوٹ اور شاہدرہ کے مختلف علاقوں میں 18 سے 20 گھنٹے کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں نے ر ٹائروں کو آگ لگاکر فیصل آباد اور شیخوپورہ روڈ بلاک کردی۔لاہور کے دیگر علاقوں میں بھی میں بجلی کی بندش کے خلافمظاہرے کئے گئے جن میں خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی۔عارف والا میں طویل لوڈشیڈنگ سے گھبرائے عوام نے احتجاج کا راستہ اپنا یا اور بہاولنگر کو جانے والی مین روڑ بلاک کردی جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بعض مشتعل مظاہرین نے سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچایا۔ فیصل آباد میں بھی شہریوں نے احتجاج کیا۔ ناولٹی پل کے قریب ٹائروں کو آگ لگا کر اور رکاوٹیں کھڑی کرکے سمندری روڈ بلاک کردی۔پولیس نے مظاہرین کو منتشرکرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے جواب میں مظاہرین نے پولیس پر پتھراو¿ کیا۔علاوہ سکھر میں شدید گرمی سے گھبرائے عوام نے طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا اور واپڈا اور حکومت کے خلاف اپنے نعروں میں بجلی کی بندش پر شدید غم و غصے کا اظہارکیا۔