ارسلان افتخار سکینڈل کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنایاجائے:شجاعت

ارسلان افتخار سکینڈل کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنایاجائے:شجاعت
 ارسلان افتخار سکینڈل کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنایاجائے:شجاعت

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ( ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے ارسلان افتخار سکینڈل کی تحقیقات کے لئے فوری طور پر کمیشن بنانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کمیشن کی کاروائی کھلی عدالت میں ہونی چاہیے جس میں کسی کے جانے پر کوئی پابندی نہ ہو۔ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ بعض عناصر یہ تاثر دے رہے ہیں کہ ملک ریاض اور عدلیہ کے مابین کومعاملہ چل رہا ہے اوراس تاثر کو ختم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ جلد ازجلد کمیشن بنایا جائے جبکہ ملک ریاض نے ایک شخص کے خلاف جو ثبوت پیش کئے ہیں ان کی روشنی میں حکومتی سازش یا اداروں میں تصادم کہنے کا پروپیگنڈہ درست نہیں۔

مزید : لاہور