وزیراعظم خو د جمہو ریت کیخلا ف سازش کر رہے ہیں :حمزہ شہباز

وزیراعظم خو د جمہو ریت کیخلا ف سازش کر رہے ہیں :حمزہ شہباز
وزیراعظم خو د جمہو ریت کیخلا ف سازش کر رہے ہیں :حمزہ شہباز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہبازنے کہا ہے کہ جمہوریت کے خلاف سازش وزیراعظم گیلانی خود کررہے ہیں۔ پنجاب میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف لاہور میں نیلا گنبد پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 450 ارب سرکولر ڈیٹ کی وجہ سے عوام کو 18 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے، لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے مزدور اور صنعتکار پریشان ہیں، صدر سٹیٹ بینک نے بھی ملکی معیشت کو خراب ترین قرار دیدیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور جاگ رہا ہے لیکن آج ہر بندہ بجلی کی عدم فراہمی سے پریشان ہے۔ انکا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کہتے ہیں کہ جمہوریت کیخلاف سازش ہورہی ہے، اصل میں جمہوریت کے خلاف سازش وزیراعظم گیلانی خود کر رہے ہیں۔ حکومت سپریم کورٹ کے احکامات نہیں مانتی مذاق اڑاتی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے جلسے کے دوران لیگی کارکنوں کا آپس میں جھگڑا بھی ہوا۔

مزید :

لاہور -