شہباز شریف کے احتجاج سے عوامی ترجمانی ہو ئی :نواز شریف
مری(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن )کے صدرمیاں نوازشریف نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے خلاف بھرپور احتجاج کے ذریعے شہباز شریف نے عوامی احساسات کی ترجمانی کی ہے۔ وہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں خصوصی طور پر شریک ہو ئے جہا ں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت صوبے میں مسلم لیگ( ن )کا فلاحی پروگرام کامیابی سے آگے بڑھا رہی ہے۔