ما روائے عدالت قتل سے جر م کنٹرول ہو تا ہے:کراچی پولیس

ما روائے عدالت قتل سے جر م کنٹرول ہو تا ہے:کراچی پولیس
ما روائے عدالت قتل سے جر م کنٹرول ہو تا ہے:کراچی پولیس

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) قائم مقام ایڈیشنل آئی جی غلام شبیر شیخ نے کہاہے کہ گلستان جوہر میں پولیس کے خوف سے اونچائی سے چھلانگ لگا کر مرنے والا لیاقت بنگش جرائم پیشہ شخص تھا۔ قائم مقام ایڈیشنل آئی جی غلام شبیر شیخ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران 13 افراد کا قتل ہوا، 5افراد کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا، دیگر قتل ذاتی دشمنی اور نامعلوم وجوہات پر کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ کہیں بھی قتل ہو، ایس ایس پی، ڈویژن ایس پی، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او تفتیش کریں گے۔ غلام شبیر شیخ کا کہنا ہے کہ ملزمان کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم اس لئے دیا کہ اس سے جرائم میں کمی آتی ہے، کسی بھی واقعے کے بعد ہنگامے کی کوشش کی گئی یا املاک جلائی گئیں تو شرپسندوں کو موقع پر مار دیا جائے گا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس