خلیجی ممالک توانائی کے شعبے میں 250ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرینگے

خلیجی ممالک توانائی کے شعبے میں 250ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرینگے

                                دبئی(اے پی پی) خلیجی ممالک اگلے پانچ برسوں میں توانائی کے شعبے میں 250ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرےں گے۔ گلوبل بزنس رپورٹ کے مطابق بڑے پیمانے پر ترقی اور تیز رفتار شرح نمو کے باعث اگلے پانچ سے 10سال نہ صرف متحدہ عرب امارات میں توانائی سیکٹر کےلئے اہم ہیں بلکہ یہ خلیج تعاون کونسل اور مشرق وسطیٰ میں صنعتوں کی فروغ کےلئے نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ توانائی کی قلت سے بچنے کےلئے خلیجی ممالک نے اگلے پانچ سال میں اسی شعبے میں 250ارب ڈالر سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگلے پانچ سے 10سالوں میں ابوظہبی اور دبئی میں توانائی کی طلب میں 10فیصد اضافہ ہو سکتا ہے۔

 اس مقصد کےلئے خلیج تعاون کونسل نے پہلے ایٹمی منصوبے پر بھی کام کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی