لاس ویگاس میں ہونے والی تین روزہ بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شرکت کے خواہشمند اداروں سے درخواستیں طلب
اسلام آباد (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ( ٹی ڈی اے پی) نے امریکہ کے شہر لاس ویگاس میں منعقد ہونے والی تین روزہ بین الاقوامی تجارتی نمائش ”انٹربائیک“ میں شرکت کے خواہشمند اداروں سے 27 جون تک درخواستیں طلب کی ہیں ۔ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق نمائش کا انعقاد 18 تا 20 ستمبر 2013ءکو ہوگا جس میں بائی سائیکل کے کور ‘ بائی سائیکل کے دستانے اور متعلقہ اشیاء‘ سائیکلیوں کے پارٹس ‘ ہیلمٹ اور جوتے وغیرہ کے علاوہ باکسنگ کی مصنوعات ‘ تیراکی کے لباس ‘ کوہ پیمائی کی مصنوعات ‘ روونگ اور اسکیننگ کی مصنوعات تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کرکے بین الاقوامی تجارتی میلے میں اپنی مصنوعات کی نمائش کے ذریعے عالمی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔
واضح رہے کہ نمائش میں شرکت کے حوالے سے تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائیٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔