سیاحوں کی تعداد میں20 فیصد اضافہ متوقع ہے: میر شاہ جہان کیتھران

سیاحوں کی تعداد میں20 فیصد اضافہ متوقع ہے: میر شاہ جہان کیتھران

                                            اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر میر شاہ جہان کیتھران نے کہا ہے کہ رواں سیزن کے دوران سیاحوں کی تعداد میں20 فیصد اضافہ متوقع ہے۔ اتوار کو اے پی پی سے خصوصی انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی میڈیا کی منفی رپورٹس کے باوجود گزشتہ سیزن کے دوران پی ٹی ڈی سی نے ڈومیسٹک ٹورازم کے فروغ کے اہداف حاصل کئے تھے۔ 2011ءاور2012ءمیں مری،گلیات،ایوبیہ،کاغان اور سوات سمیت دیگر سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔جبکہ مقامی سیاح اب گلگت ،فیری میڈو ،رامالیک، چترال اور شندور ر وادی کا رخ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کارپوریشن نے گرمیوں کیلئے سیاحتی پیکج متعارف کروایا ہے جس کے تحت ہوٹلوں اور سفر میں رعایت دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ملک میں سیاحت کے مختلف منصوبے شروع کئے جائیں گے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ناران میں گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے والے افراد کیلئے بس سروس شروع کی گئی ہے۔میرشاہ جہان کھیتران نے کہا کہ کارپوریشن نے گزشتہ سالوں کے دوران غیر ملکی سیاحوں سے لاکھوں ملین ڈالر کا منافع کمایا ہے اور ہر سال پاکستان آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہورہا ہے۔

مزید : کامرس