نو ماہ کے دوران بڑے صنعتی اداروں کی شرح نمو 4.26 فیصد رہی

نو ماہ کے دوران بڑے صنعتی اداروں کی شرح نمو 4.26 فیصد رہی

                                    اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے نو مہینوں جولائی تا مارچ کے دوران بڑے صنعتی اداروں کی شرح نمو 4.26 فیصد رہی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران شعبہ نے 1.49 فیصد ترقی کی تھی۔اقتصادی سروے 2012-13ءکے مطابق مینو فیکچرنگ سیکٹر ملک کی اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے ۔ شعبہ ملک کی لیبر فورس کے 13.8 فیصد حصہ کو روزگار فراہم کررہا ہے۔ بڑے مینو فیکچرنگ اداروں (ایل ایس ایم) میں چھوٹے مینوفیکچرنگ ادارے اور سلائرنگ کے ادارے بھی شامل ہیں رواں مالی سال کے دوران ایل ایس ایم کا مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں حصہ 10.6 فیصد ، چھوٹے مینو فیکچرنگ اداروں کا حصہ 1.6فیصد اور سلائرنگ کا حصہ 0.9 فیصد رہا ہے۔ توانائی بحران کے باوجود ایل ایس ایم کی شرح ترقی میں ہونے والا اضافہ ملک کی اقتصادی اور معاشی ترقی میں معاون ثابت ہوگا۔

مزید : کامرس