افغان صدر کی ایرانی حکومت کو پرامن ماحول میں صدارتی الیکشن کرانے پر مبارکباد

افغان صدر کی ایرانی حکومت کو پرامن ماحول میں صدارتی الیکشن کرانے پر مبارکباد

                                کابل (اے پی پی) افغان صدر حامد کرزئی نے ایرانی حکومت کو پرامن ماحول میں صدارتی انتخابات کے انعقاد پر پر مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے ایک پیغام میں حامد کرزئی نے کہا ہے کہ ایران میں 11ویں صدر کے انتخاب کے لئے پرامن الیکشن کا انعقاد ایرانی حکومت کی کامیابی ہے اور ہم نئی حکومت کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ایک اور پڑوسی ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لئے عوام نے الیکشن میں بھرپور شرکت کی ہے۔ ایرانی قوم، حکومت اور سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنائی مبارکباد کے مستحق ہیں۔

مزید : عالمی منظر