ایرانی صدارتی انتخابات میں عوام کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں ¾امریکہ

ایرانی صدارتی انتخابات میں عوام کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں ¾امریکہ

                                واشنگٹن(این این آئی)امریکہ نے کہا ہے کہ ایرانی صدارتی انتخابات میں عوام کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔ ایران میں حسن روحانی کے صدر منتخب ہونے کے بعد وائٹ ہاﺅس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ امریکانو منتخب ایرانی حکومت سے جوہری معاملات کے سفارتی حل کیلئے براہ راست مذاکرات پرتیارہے۔ ایرانی صدارتی انتخابات میں عوام کے فیصلے کاامریکا احترام کرتا ہے۔ امید ہے کہ نومنتخب ایرانی حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترے گی۔ امریکا سمجھتا ہے کہ نئی ایرانی حکومت ملک کے بہتر مستقبل کیلئے سمجھداری سے فیصلے کرے گی۔

مزید : عالمی منظر