افغانستان میں بم دھماکے میں 5پولیس اہلکار ہلاک ، 7زخمی

افغانستان میں بم دھماکے میں 5پولیس اہلکار ہلاک ، 7زخمی

                                            کابل (اے پی پی) افغانستان میں بم دھماکے میں 5پولیس اہلکار ہلاک اور 7زخمی ہو گئے۔ افغانستان کے صوبے پکتیا میں افغان پولیس اہلکار تربتی سیشن کے بعد واپس جا رہے تھے کہ ضلع جانی خیل کی حدود میں سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 5اہلکار ہلاک اور 7زخمی ہو گئے۔ زخمی اہلکاروں کو ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔ صوبائی گورنر کے ترجمان نے واقعہ کی تصدیق کی ہے۔ افغان پولیس اہلکاروں کو غیر ملکی فوجی تربیتی کیمپ میں تربیت دی جا رہی ہے جو 2014ءکے بعد ملک کی سیکیورٹی کے معاملات سنبھال لینگے۔

مزید : عالمی منظر