بان کی مون کی مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاری میں توسیع کی مذمت

بان کی مون کی مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاری میں توسیع کی مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


                                        نیویارک(اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی جانب سے آبادکاری میں توسیع کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں آباد کاری کے مزید غیر قانونی دو یونٹوں کی تعمیر کے اسرائیلی منصوبے سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو شدید تشویش لاحق ہوئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی منصوبے سے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے حوالے سے کوششیں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ امریکہ نے بھی مغربی کنارے میں آبادی کے اسرائیلی منصوبے کی پرزور مذمت کی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -