بوسٹن میں دو کاروں کی پارکنگ کے لیے جگہ پانچ لاکھ 60 ہزار ڈالر میں نیلام

بوسٹن میں دو کاروں کی پارکنگ کے لیے جگہ پانچ لاکھ 60 ہزار ڈالر میں نیلام

                                واشنگٹن (اے پی پی)امریکہ کے شہر بوسٹن میں دو کاروں کی پارکنگ کے لیے جگہ پانچ لاکھ 60 ہزار ڈالر میں نیلام کی گئی ہے ۔برطانوی نشریاتی ادارہ کے مطابق شہر کے پوش علاقے بیک بے میں سیمنٹ کے اس ٹکڑے کی بولی 42 ہزار ڈالر سے شروع ہوئی تھی۔ یہ نیلامی انٹرنل ریوینیو سروس نے شروع کی تھی، جسے اس جگہ کو اس کے اصل مالک سے ٹیکس کی عدم ادائیگی کی وجہ سے قبضے میں لے لیا تھا۔ یہ جگہ لیزا بلومینتھال نے خریدی جو قریب ہی کئی ملین ڈالر کے گھر میں رہتی ہیں۔ اس گھر میں پہلے ہی تین گاڑیاں کھڑی کرنے کی جگہ ہے۔ انھوں نے بوسٹن گلوب کو بتایا کہ پارکنگ کی یہ جگہیں مہمانوں اور ملازموں کے کام آئیں گی۔ بوسٹن کے بیک بے ہی کے علاقے میں اس سے پہلے ایک کار کی پارکنگ کی جگہ تین لاکھ ڈالر میں بک چکی ہے۔

مزید : عالمی منظر