مصر نے شام کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کر دیا

مصر نے شام کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کر دیا

          قاہرہ (اے پی پی) شام کی صورت حال کے پیش نظر مصر نے دمشق میں اپنا سفارت خانہ فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مصر کے صدر محمد مرسی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسد حکومت کے ساتھ فوری طور پر اپنے ملک کے سفارتی تعلقات ختم کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں شام میں مصری سفارت خانے کے عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دمشق میں موجود سفارت خانہ بند کردیں۔ ملک میں سنی علماءکی ایک ریلی سے خطاب کے دوران مصری صدر نے شام سے لبنانی تنظیم حزب اللہ کے جنگجوو¿ں کے فوری انخلاء کا بھی مطالبہ کیا۔

مزید : عالمی منظر