ناکام اداکارہ نہیں ،معیاری کام اولین ترجیح ہے، سلینا جیٹلی

ناکام اداکارہ نہیں ،معیاری کام اولین ترجیح ہے، سلینا جیٹلی

                                ممبئی (نیٹ نیوز) بھارتی اداکارہ سلینا جیٹلی نے کہا ہے کہ میں اس وقت ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہوں جس میں میرا کردا ر بہت پاور فل ہے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ میں نے ہمیشہ معیاری کام کیا ہے کم مگر اچھا کام کو ترجیح دیتی ہوں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں اس وقت جس فلم کی شوٹنگ میں حصہ لے رہی ہوں اس میں میرا کردار بہت پاور فل ہے اور شائقین کو بہت پسند آئے گا میں نے ہمیشہ فلم سائن کرنے سے قبل اس میں اپنا کردار ضرور دیکھا ہے ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ میں ناکام اداکارہ نہیں ہوں ۔

مزید : کلچر