رائٹر و ڈائریکٹر الطاف قمر ” اک امتحان ہے زندگی “ کے نام سے ڈرامہ سیریل بنائینگے

رائٹر و ڈائریکٹر الطاف قمر ” اک امتحان ہے زندگی “ کے نام سے ڈرامہ سیریل ...

                            لاہور( این این آئی)رائٹر و ڈائریکٹر الطاف قمر ” اک امتحان ہے زندگی “ کے نام سے ڈرامہ سیریل بنائیں گے ۔ مذکورہ ڈرامہ سیریل میں اداکار شامل خان‘ ارم اختر ‘ حیا علی‘ قندیل بلوچ‘عذرا آفتاب ‘ محسن گیلانی سمیت دیگر اداکار شامل ہونگے۔ ڈرامے کی ریکارڈنگ کا سلسلہ اگلے ماہ سے شروع کیا جائیگا۔ اس پراجیکٹ کے پروڈیوسر محمد طاہر اسلام اوررائٹر شمائلہ چوہدری ہیں۔یہ ڈرامہ سیریل پی ٹی وی کے لئے بنائی جائے گی۔

مزید : کلچر