کامیڈی فلم”دی ہیٹ “کارنگا رنگ پریمیئرلندن اختتام پذیر

کامیڈی فلم”دی ہیٹ “کارنگا رنگ پریمیئرلندن اختتام پذیر

                                    لندن ( نیٹ نیوز) ہالی ووڈ کی کامیڈی فلم”دی ہیٹ “کارنگا رنگ پریمیئرلندن میںاختتام پذیر ، ہالی ووڈ کی آ سکر ایوارڈ یا فتہ اداکارہ سینڈرا بلاک اپنی نئی کامیڈی فلم دی ہِیٹ کے پریمیئر میں خواشگوار موڈ میں نظرآئیں۔انھوں نے مداحوں کو اپنی فلم دیکھنے پر اصرار کیا۔اس فلم میں سینڈرا بلاک ایک سیدھی سادی اور بیوقوف ایف بی ا?ئی ایجنٹ کا کرداراداکر رہی ہیں جو جرائم پیشہ افراد سے اپنے انوکھے انداز میں تفتیش کرتے ہوئے کیس حل کرتی نظر آئینگی۔ پرو ڈیوسرو ہدایتکار پاو¿ل فیگ کی طنزو مزاح سے بھر پور فلم دی ہیٹ میں سینڈرا بلاک کے ساتھ ہالی ووڈ اداکارہ ملیسا میک کارتھی بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

مزید : کلچر