غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا ہی عقلمندی ہے‘کاجل چوہدری

غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا ہی عقلمندی ہے‘کاجل چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


                            لاہور(آئی این پی) اسٹیج اداکارہ کاجل چوہدری نے کہا ہے کہ غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا ہی عقلمندی ہے‘ میں نے آج تک کبھی کسی کا دل نہیں دکھایا اور نہ ہی ساتھی فنکاروں کے ساتھ لڑائی جھگڑے کرنے والی ہوں۔ ”آئی این پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کاجل چوہدری نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اسٹیج پر آگے بڑھنے کیلئے ساتھی فنکار بہت کچھ کرتے ہیں لیکن میں نے کبھی بھی غلط راستے سے آگے بڑھنے کی کوشش نہیں کی بلکہ اپنی غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اگر تمام فنکار ایک دوسرے کو تسلیم کر لیں تو لڑائی جھگڑے مکمل طور پر ختم ہو سکتے ہیں۔

مزید :

کلچر -