اکشے کمار مارشل آرٹ پر فلم بنائیں گے

اکشے کمار مارشل آرٹ پر فلم بنائیں گے

                                ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے کہا ہے کہ وہ مارشل آرٹ پر فلم بنائیں گے۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں آنے سے پہلے انہوں نے باقاعدہ مارشل آرٹ کی تربیت بنکاک سے حاصل کی۔ اور پھر ممبئی میں واپس آکر مارشل آرٹس سیکھانا شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں مارشل آرٹ سے بہت زیادہ لگاﺅ ہے اور وہ اس کے فروغ کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے اس جذبے کی تکمیل کے لئے مارشل آرٹ پر مکمل بنانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور اس کا اسکرپٹ لکھا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ فلم میں مارشل آرٹ کا حقیقی رنگ دکھایا جائے۔

مزید : کلچر