زندگی کے مشکل لمحات میں ڈٹ کر مقابلہ کرنیوالی ہوں‘میرا

زندگی کے مشکل لمحات میں ڈٹ کر مقابلہ کرنیوالی ہوں‘میرا

لاہور(آئی این پی) اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ زندگی کے مشکل لمحات میں ڈٹ کر مقابلہ کرنیوالی ہوں‘ فلم انڈسٹری میری مجبوری نہیں میرا شوق ہے۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ میرا نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں میرے دوستوں کی تعداد کم اور دشمنوں کی زیادہ ہے لیکن اس کے باوجود میں کبھی خوفزدہ نہیں ہوئی بلکہ جب بھی کوئی میرے خلاف سازش کرتا ہے تو اس کا بھر پور مقابلہ کرتی ہوں اور ہمیشہ میرے مخالفین کو شکست ہوئی ہے

مزید : کلچر