انڈسٹری کی ترقی کیلئے حکومت مدد کرے،صائمہ نور

انڈسٹری کی ترقی کیلئے حکومت مدد کرے،صائمہ نور

لاہور( این این آئی)لالی ووڈ سٹار صائمہ نور نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری میں بڑا پوٹینشنل موجود ہے لیکن بد قسمتی سے اس سے فائدہ نہیں اٹھایا جا سکا‘سوچنے کا مقام ہے کہ دو سے تین دہائیاں قبل جو انڈسٹری اپنے عروج پر تھی آج اس پر زوال کیوں چھایا ہوا ہے ‘ جس قدر ممکن ہو سکا انڈسٹری کےلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاﺅں گی۔ ایک انٹر ویو میںگفتگو کرتے ہوئے صائمہ نور نے کہا کہ اگر یہ کہا جائے کہ انڈسٹری کے موجودہ حالات کی ذمہ داری اس سے وابستہ ہر شخص پر عائد ہوتی ہے تو یہ غلط نہ ہوگااورموجودہ حالات میں سب کو اپنا احتساب کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹری کی بحالی اور اسے اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے کیلئے سب کو ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے ہمیں اپنی ترجیحات کا تعین کرنا ہوگا اسکے بعد اگر حکومت کی مدد و سرپرستی درکار ہے تو اپنی آواز کو متحد کر کے ارباب اقتدار تک پہنچانا ہوگا ۔

مزید : کلچر