سانحہ کوئٹہ میں ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے، ناصر اقبال

سانحہ کوئٹہ میں ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے، ناصر اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


                    لاہور(جنرل رپورٹر)ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان، سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدور میاں ذوالفقار راٹھور،میاں ارشدعلی،نائب صدرپنجاب شیخ طلا ل امجد،صدرکراچی یونس میمن،صدرمیرپورابراراحمدقریشی ، صدرچنیوٹ راناشہزادٹیپو،صدرفیصل آبادچودھری ندیم مصطفی اورنائب صدور لاہور مرزاعنایت علی اورمہران اجمل خان نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں بابائے قوم ؒ کی قیام گاہ ''زیارت '' پرحملے میں ملوث درندوں کوقرارواقعی سزادی جائے،یہ شیطان قابل رحم نہیں ہیں۔بابائے قوم ؒ کے پراسرار انتقال کی طرح ان کے قیام گاہ کی تباہی بھی دوسرابڑاقومی سانحہ ہے۔خداجانے پاکستان میں ان سانحات کاسلسلہ کب ختم ہوگا۔تاریخی عمارت کی حفاظت کیلئے وہاںسکیورٹی اہلکاروں کو تعینات نہ کرناایک بڑاسوالیہ نشان ہے جبکہ آج وزیروں اوران کے بیوی بچوں کی حفاظت کیلئے سینکڑوں اہلکار تعینات کئے جاتے ہیں۔وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔محمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ اٹھارہ کروڑپاکستانیوں کادل بابائے قوم ؒ کاگھر ہے ،شرپسندہمارے قائدؒ کے کس کس گھر کوبارود سے اڑائیں گے۔کوئٹہ میںویمن یونیورسٹی،بولان بس اورمیڈیکل کمپلیکس میں حالیہ دہشت گردی کے اندوہناک واقعات میں بیرونی ہاتھ کاملوث ہونا خارج ازامکان نہیں ،موثراورمنظم تحقیقات اوردرندوں کی گرفت کیلئے مختلف پہلوﺅں پرفوکس کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ کوئی مسلمان کسی بھی قیمت پرمعصوم طالبات اورنرسوں سمیت بیگناہ شہریوں کے خون سے ہولی کھیلنے کاتصور بھی نہیں کرسکتا توپھر یہ شرپسندکون اورکس ملک اور مذہب سے تعلق رکھتے ہیں۔پاکستان میں امن وامان اورمعیشت کی ابترصورتحال کا سب سے زیادہ فائدہ کس ملک کوہوسکتا ہے ،یہ حقیقت کسی سے پوشیدہ نہیں ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے ہاتھوں جام شہادت نوش کرنیوالے ڈی سی عبدالمنصورکاکڑ قومی ہیروہیں ،اللہ تعالیٰ ڈی سی ،ڈاکٹر،طالبات ،نرسوں اوراہلکاروں سمیت جاں بحق ہونیوالے افراد کے درجات بلندفرمائے ۔